98

کابل ایئرپورٹ پر24 سے 36 گھنٹوں میں ایک اورحملے کا خطرہ ہے:بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی کمانڈرز کا خیال ہے کہ آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں کے اندر کابل ایئرپورٹ پر ایک اور دہشت گردانہ حملے کا خطرہ ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بائیڈن نے اپنے نیشنل سکیورٹی ٹیم کی جانب سے بریفنگ کے بعد ایک بیان میں کہا کہ داعش پر افغانستان کے صوبے کنڑ میں ہونے والا ڈرون حملہ آخری نہیں۔
’ گراؤنڈ پر صورتحال انتہائی خطرناک ہے اور ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کے حملے کا خطرہ بہت زیاد ہے۔‘ ہمارے کمانڈرز نے مجھے بتایا کہ آئندہ 24 سے 36 گھنٹوں کے اندر ایک اور حملے کا خطرہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں