71

منڈی بہاء الدین ڈکیتی، ماسٹر مائنڈ قانون کا طالبعلم نکلا

منڈی بہاء الدین ميں سال کی سب سے بڑی ڈکیتی کے 2 ملزمان کو سی آئی آے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ واردات کا ماسٹر مائنڈ وکالت کي تعليم حاصل کر رہا ہے ۔

منڈی بہاء الدین ميں تاريخ کی سب سے بڑی ڈکيتی کی واردات 18 دسمبر 2020ء میں ہوئی تھی، پولیس نے 8 ماہ بعد 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے نیشنل بینک منڈی بہاء الدین کے باہر سے 30 سیکنڈ میں ایک کروڑ روپے سے زائد رقم چھینی تھی، يہی نہيں مزاحمت پر ایک سیکیورٹی گارڈ کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کردیا گیا تھا۔پولیس کی جانب سے گرفتار بڑی واردات کا ماسڑمائنڈ ایل ایل بی کا طالب علم نکلا۔ سعد اللہ کا کہنا ہے کہ یہ سارا پلان ڈاکڑ اشرف کا تھا جو جرمنی میں رہتا ہے، اسی نے ساری پلاننگ کی تھی، اسی کے ریفرنس سے دو بندے مجھے ملے تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے ملزمان کو موبائل ڈيٹا کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان پنجاب کے دیگر علاقوں میں بھی وارداتوں میں مطلوب ہیں۔

ڈی پی او منڈی بہاوالدین ساجد کھوکھر کا کہنا ہے کہ ملزم واردات کے بعد ساتھیوں کو لے کر اپنے گھر چلا گیا، گرفتار ملزم سے 20 لاکھ روپے نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے جبکہ ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں