صحافیوں کو خبر لگانے سے پہلے کا دونوں سائیڈ کا موقف بھی لینا چاہیے ڈی ساجد حسین کھوکھر

صحافیوں کو خبر لگانے سے پہلے کا دونوں سائیڈ کا موقف بھی لینا چاہیے ڈی ساجد حسین کھوکھر
سب کو اپنا اپنا کام کرنا چاہیے صحافی جرائم کی درست نشاندہی کریں سخت کارروائی کریں گے صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب شہزاد حسن چوہدری سے گفتگو
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساجد حسین کھوکھر نے کہا ہے کہ انسپکٹرجنرل آف پنجاب پولیس راؤ سردار علی خان کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں ہفتہ وار کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں کھلی کچہریوں کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان فاصلوں کو مٹا کر شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے او ران کی شکایات کا فوری ازالہ کرنا ہے یہی وجہ ہے کہ پولیس اورشہریوں کے مابین اعتماد کی فضاء قائم ہورہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب شہزاد حسن چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ممبران امن کمیٹی‘وکلاء ‘صحافی برادری سمیت عوام سول سوسائٹی سب نے مل کر امن اومان کو بہتر بنانا ہے ڈی پی او نے کہاکہ میرامشن ڈسٹرکٹ مندی بہاوالدین کی عوام کا خادم بن کر، خدمت کرنا ہے پولیس کو عوام دوست‘ کرپشن سے پاک‘قانون پر مساوی اور انصاف پر مبنی عملدراری کے قابل بنا نا ہے اس مقصد کے حصول کے لیے ممبران امن کمیٹی‘ علماء کرام‘تاجر برادری‘وکلاء برادری‘صحافی برادری‘معززین علاقہ اور شہری پولیس کے ساتھ اپنابھرپورتعاون کریں اور جرائم میں ملوث عناصر کی نشاندہی کریں انشاء اللہ پولیس ایسے سماج دشمن عناصرکو منطقی انجام تک پہنچائے گی۔انہو ں نے مزید کہاکہ میری قیادت میں ضلع پولیس منڈی بہاوالدین پولیس جرائم کے خاتمہ کی بیخ کنی کے لیے سرگرم عمل ہے اور ہرافسر اورجوان عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے شب وروز کوشاں ہے ملاقات کے دوران صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب شہزاد حسن چوہدری نے کہاکہ کہ ضلع منڈی بہاوالدین میں ساجد حسین کھوکھر کی صورت میں ایک منجھے ہوئے اور قابل ڈی پی او تعینات ہیں جو دن رات شہریوں کے مسائل کے ازالہ‘میٹرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے اور ضلع خانیوال کوکرائم فری بنانے کے لیے کوشاں ہیں انشاء اللہ ضلع کو امن کا گہوارہ بنانے کے لیے منڈی بہاوالدین پولیس کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں دوران ملاقات ڈی پی او منڈی بہاوالدین ساجد حسین کھوکھر نے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ افسران کو میرٹ پر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے اور موثر پولیس گشت‘ جرائم میں ملوث افراد کی جلدازجلد گرفتاری‘جنسی تشدد اوربچوں کے ساتھ زیادتی میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کاروائی اورپولیس کو شرفاء کے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کرنے کے احکامات جاری کیے
مزید خبروں سے باخبر رہنے کےلئے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اپنا تبصرہ بھیجیں