73

چیف ایگزیکٹوآفیسر (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی) محمد یاسین ورک کا محکمہ لٹریسی کے زیر اہتمام عالمی یوم خواندگی کے حوالے سے گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول سوہاوہ بولانی میں آگاہی سیمینار سے خطابہے

چیف ایگزیکٹوآفیسر (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی) محمد یاسین ورک کا محکمہ لٹریسی کے زیر اہتمام عالمی یوم خواندگی کے حوالے سے گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول سوہاوہ بولانی میں آگاہی سیمینار سے خطاب، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء اور اساتذہ میں اعزازی سرٹیفکیٹس، شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔
منڈی بہاوالدین (رٹ نیوز)
چیف ایگزیکٹوآفیسر (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی) محمد یاسین ورک نے محکمہ لٹریسی کے زیر اہتمام عالمی یوم خواندگی کے حوالے سے گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول سوہاوہ بولانی میں آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی یوم خواندگی منانے کامقصد وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں محکمہ خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم خواندگی میں اضافہ ہے، اس مقصد کے حصول کے لیے حکومت، سول سوسائٹی اور معاشرے کے تمام طبقات کو ملکر کوشش کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ غیر رسمی تعلیم کے اساتذہ مبارکبادکے مستحق ہیں جو بچوں کی تعلیم و تربیت کرنے میں اہم کردارادا کر رہے ہیں۔ یہی بچے بڑے ہو کر مختلف شعبہ جات میں اپنی خدمات سر انجام دیں گے۔
سیمینار میں لٹریسی کوآرڈینیٹر فیضان خالد نے ضلع بھرمیں غیر رسمی سکولز،داخل شدہ بچوں،تعلیمی نتائج، بھٹہ مزدوراور خانہ بدوش بچوں کو تعلیم کی سہولیات کی فراہمی اور محکمہ کے موجودہ پراجیکٹس کی کارکردگی سے تفصیلی آگاہ کیا ۔سیمینار کے اختتام پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء اور اساتذہ میں اعزازی سرٹیفکیٹس، شیلڈز اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں