122

ہم نے چوہدری ولائیت خاں چیئرمین یونین کونسل موجیانوالہ کی مدد سے ڈاکوں کو پکڑ کر اپنا موٹر سائیکل برآمد کر لیا

منڈی بہاوالدین (رٹ نیوز طاہرشہبازگوندل سے)
تھانہ صدر کی حدود موجیانوالہ نہر کے قریب 2021-9-8 کے روز ڈکیٹی کی واردات تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز موجیانوالہ نہر کے قریب شام ساڑھے سات بجے ڈکیٹی کی واردات ہوئی جس میں نقاب پوش ڈاکو فلک شیر سکنہ موجیانوالہ سے نقدی موبائل اور موٹر سائیکل چھن کر فرار ہوگئے فلک شیر کے مطابق ڈنگہ شہر سے اپنی فیملی سمیت واپس گھر موجیانوالہ آرہا تھا کہ موجیانوالہ نہر کے قریب پیچھے سے ایک موٹرسائیکل پر سوار تین ڈاکو آئے اور ہمیں اسلحہ کے زور پر روک لیا اور ہنڈا موٹر سائیکل موبائل اور نقدی چھین لئے دوسرے دن 2021-9-9کو ہم نے چوہدری ولائیت خاں چیئرمین یونین کونسل موجیانوالہ کی مدد سے ڈاکوں کو پکڑ کر اپنا موٹر سائیکل برآمد کر لیا چوہدری ولائیت خاں چیئرمین نے ایف آئی آر درج کروا کر ڈاکوں کو ڈی ایس پی سی آئی اے چوہدری محمد عامر شاہین گوندل کے حوالے کردیا اس موقع پر گاؤں والوں نے چوہدری ولائیت خاں چیئرمین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اگر آئند بھی ایسے اقدامات ہوئے تو گاؤں میں کوئی بھی چوری ڈکیٹی کی واردات نہیں کرے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں