102

ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ عبدالکریم نے 31 انسپکٹرز، سب انسپکٹرز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں

منڈی بہاؤالدین(ر ٹ نیوز) ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ عبدالکریم نے 31 انسپکٹرز، سب انسپکٹرز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ آئی جی پنجاب انعام غنی کے احکامات کے مطابق تمام ایس ایچ اوز کو ضلع سے باہر لگائے جانے کے لیے تبادلوں کا عمل شروع ہے۔آر پی او گوجرانوالہ عبدالکریم نے انسپکٹر اعجاز احمد، انسپکٹر محمد افضل مبشر،انسپکٹر نجم الثاقب،سب انسپکٹر محمد اختر، سب انسپکٹر احسان اللہ، سب انسپکٹر شہاب اکرم ، سب انسپکٹر عمر فاروق، سب انسپکٹر مزمل عباس،سب انسپکٹر محمد ریاض،سب انسپکٹر بشارت احمد اور سب انسپکٹر افضال ثاقب کو ضلع منڈی بہاؤالدین ٹرانسفر کر دیا ہے۔ ان 11 افسران میں سے 7 افسران ضلع منڈی بہاؤالدین میں پہلی بار تعینات ہوئے ہیں ۔جبکہ 4 افسران پہلے بھی منڈی بہاؤالدین میں فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں