172

آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع منڈی بہاؤالدین کے 7 تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز تبدیل

منڈی بہاؤالدین(رٹ نیوز ) آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع منڈی بہاؤالدین کے 7 تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز تبدیل۔تفصیلات کے مطابق 31 اگست کو آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی نے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا کہ کوئی بھی ایس ایچ او اپنے ضلع کے تھانہ میں تعینات نہیں ہو گا۔ منڈی بہاؤالدین ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر نے منڈی بہاوالدین کے 7 تھانوں میں تعینات مقامی ایس ایچ اوز کو تبدیل پولیس لائن کر دیا ہے۔ تھانہ سٹی میں تعینات ایس ایچ او سب انسپکٹر روف چدھڑ ، تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او سب انسپکٹر عروج عباس شاہ، تھانہ پھالیہ ایس ایچ او سبطین نوید ، تھانہ بھاگٹ کے ایس ایچ او مبشر مقصود، تھانہ ملکوال کے ایس ایچ او ارمغان مقسط، تھانہ گوجرہ کے ایس ایچ او عمران شفیع اور تھانہ میانہ گوندل کے ایس ایچ او ثناء اللہ کو ایس ایچ او شپ سے ہٹا کر پولیس لائن میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ عارضی چارج تھانوں میں تعینات سب انسپکٹر ز کو دے دیا گیا ہےیاد رہے رٹ نیوز ادارے نے مختلف اداروں کے سربراہان کو لیٹر لکھے مقامی ایس ایچ اوز کو تبدیل کیا جائے جس پر موجودہ پولیس کی قیادت نے عملدرآمد کرتے ہوئے تمام پنجاب کے مقامی ایس ایچ او ز کو ضلع میں بدر کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں