124

وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت ۔افسران کی اتھارٹی کو چیلنج کرنے اور غیر قانونی کاموں میں ملوث ہونے پر عدنان شہزاد ڈسپنسر کا تبادلہ کر دیا گیا

پھالیہ (بیوروچیف )وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت ۔افسران کی اتھارٹی کو چیلنج کرنے اور غیر قانونی کاموں میں ملوث ہونے پر عدنان شہزاد ڈسپنسر کا تبادلہ کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سید حفیظ سبزواری نے وزیراعظم پاکستان کے سٹیزن پورٹل پر بنیادی مرکز صحت بانسی خورد میں تعینات ڈسپنسر عدنان شہزاد (جعلی انچارج )کے خلاف شکایت کی کہ عدنان شہزاد نے وزیراعظم پاکستان اور ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین کی اتھارٹیز کو چیلنج کیا ہے غیر قانونی کاموں میں ملوث ہے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہا ہے عدنان شہزاد پر الزامات گزشتہ روز انکوائری کمیٹی کے روبرو پیش کئے گئے جو کہ کافی حد تک درست ثابت ہوئے ۔جس پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ منڈی بہاوالدین ڈاکٹر محمد الیاس گوندل نے ایکشن لیتے ہوئے عدنان شہزاد کو فوری طور پر بنیادی مرکزصحت بانسی خورد سے تبدیل کر دیا ہے تاہم اس کے خلاف انکوائری تاحال زیر سماعت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں