75

سینیٹری انسپکٹر تحصیل میونسپل کمیٹی پھالیہ صاحب ایک نذر کرم ادھر بھی فرمائیے

سینیٹری انسپکٹر تحصیل میونسپل کمیٹی پھالیہ صاحب ایک نذر کرم ادھر بھی
منڈی بہاؤالدین (رٹ نیوز)
یہ زیر نذر تصاویر کسی دور دراز علاقے کی نہیں اور نہ ہی پھالیہ شہر سے ملحقہ کسی گاؤں کی ہیں بلکہ یہ آ پ کے اپنے شہر پھالیہ کی مین گلی ہے جو کہ فوجی ہڈی جوڑ والے کے نام سے مشہور ہے ، اس گلی سے بار ہا آ پ کا بھی گزرنا ھوا ھو گا
کیا اس گلی کی صفائی کے لیے میونسپل کمیٹی نے کوئی مستقل ملازم نہیں ارینج کر رکھا
اگر ھے تو وہ ملازم کہاں ھے اسکی شکل تو کبھی کسی نے دیکھی ہی نہیں
محلے اور گلی کے لوگوں نے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے مزید بتایا ھے کہ موصوف یا تو پیسوں کے عوض کام کرتاہے یا پھر عید اور شبرات والے دنوں میں خود ھی آ کر لوگوں کو جگاتا ھے اور عیدی مانگتا ہے بعد میں پورا سال اس بندے کا پتا ھی نہیں ھوتا
عوامی حلقوں میں شدید غیض و غضب پایا جاتا ھے کہ یا تو اس ملازم کو تبدیل کیا جائے
یا پھر اسکو کام کام کام کرنے کی خاص ہدایت کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں