91

آر پی اوگوجرانوالہ عبدالکریم کی پولیس لائنز میں ڈی پی او گجرات عمرسلامت کے ہمراہ “کھلی کچہری

آر پی اوگوجرانوالہ عبدالکریم کی پولیس لائنز میں ڈی پی او گجرات عمرسلامت کے ہمراہ “کھلی کچہری”
ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سائلین کے مسائل سن کران کے فوری حل کے لئے متعلقہ افسران کو خصوصی احکامات جاری کئے گئے
تفصیلات کے مطابق آر پی او گوجرانوالہ نے پولیس لائنز گجرات میں شہریوں کے مسائل سننے کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ جس میں ڈی پی او گجرات عمر سلامت، ایس پی انویسٹی گیشن عمران رزاق،تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور انچارج برانچز نے شرکت کی۔ ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سائلین کے آر پی او گوجرانوالہ نے فرداً فرداً مسائل سنے، انہوں نے موقع پر شہریوں کی فوری داد رسی کے لئے متعلقہ افسران کوخصوصی احکامات جاری کئے۔ آر پی او گوجرانوالہ نے تمام سائلین کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل کو میرٹ پر حل کیا جائے گا اور انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنا ہمارا مشن ہے،جسے پورا کرنے کے لئے پورے ریجن میں کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے اس موقع پر افسران کو ہدائیت دیتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں قبضہ مافیا اور اسلحہ کلچر کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں