40

ہاں میرے دوستوں ہم فوجی تو پاگل ہوتے ہیں اکثر میں جب دوستوں کی محفل میں بیٹھتا ہوں

ہاں میرے دوستوں ہم فوجی تو پاگل ہوتے ہیں
اکثر میں جب دوستوں کی محفل میں بیٹھتا ہوں تو میرے دوست کہتے ہیں کہ فوجی تو پاگل ہوتے ہیں یہ تحریر میرے ان دوستوں کے نام ہاں میرے دوستوں ہم فوجی تو پاگل ہوتے ہیں کیونکہ جب تم اپنی کچی جوانی کو کھیل کود انجوائے کررہے ہوتے ہو تو ہم پریڈ گراؤنڈ میں خاکی کفن پہنے قرآن پاک پر حلف اٹھا رہے ہوتے ہیں اس دھرتی ماں کے تقدس پر مرمٹنے کی جب تم اپنے عشق کی پروان چڑھانے کی منصوبہ بندی کررہے ہوتے ہو تب ہم اس دھرتی ماں کے ناپاک دشمن سے لڑنے میں مصروف ہوتے ہیں کیونکہ ہم پاگل ہیں جب تم اپنے گھروں میں سو رہے ہوتے ہو تب ہم سرحد پر سینہ تان کر تمہارا دفاع کررہے ہوتے ہیں جب تم یخ بستہ راتوں میں رضائی میں دبکے ہوتے ہو ہم سیاچن کے برف پوش پہاڑوں پر جاگ رہے ہوتے ہیں کیونکہ ہم پاگل ہیں جب تم اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹیاں کررہے ہوتے ہو تب ہم خشک چنے کھا کر پانی پی کر خدا کا شکر ادا کررہے ہوتے ہیں کیوں ہم پاگل ہیں جب تمہیں سوئی لگنے پر پورا گھر پریشان ہورہا ہوتا ہے تب ہمارے گھر والے ہماری لہو میں ڈوبی جوان لاشیں دیکھ کر شکر ادا کررہے ہوتے ہیں کیونکہ ہم پاگل ہیں جب تم اپنے بچوں کیلئے چیزیں لے کر جاتے ہو اس وقت ہمارے بچے ہماری قبروں سے لپٹ کر باپ کو ترستے ہیں جب تم اپنی بیویوں کے ناز نخرے سے لطف اندوز ہوتے ہو اس وقت ہماری بیویاں اپنے ارمان پاک وطن پر قربان کر چکی ہوتی ہیں جب تمہارے والدین تمہیں اپنی آنکھوں سے دور نہیں کرنا چاہتے جب ہمارے گھر والے پاک پرچم میں لپٹی ہماری لاشیں وصول کر رہے ہوتے ہیں ہاں ہم فخر سے کہتے ہیں ہم فوجی پاگل ہیں کیونکہ پاک پرچم صرف ہم پاگلوں کے سینے تابوت یا قبروں پر ہوتا ہے تم عقلمند کے نہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں