30

سردیاں آگئی ہیں ۔رات ھونے والی ہے۔آپ سب اب چین کی نیند سو جاؤ گےشعیب اسلام

تحریر شعیب اسلام
سردیاں آگئی ہیں ۔رات ھونے والی ہے۔آپ سب اب چین کی نیند سو جاؤ گے
مگر یاد رکھنا اس وقت آپ کا ایک بھائی سیاچن کے برف پوش پہاڑوں پر آپ کی حفاظت پر اپنی نیند قربان کر کے منفی درجہ حرارت میں جاگ رہا ہے
مگر یاد رکھنا آپ کا ایک بھائی گہرے سمندر میں کھلے آسمان کے نیچے سفر کر کے نگرانی کر رہا کہ کہیں دشمن آپ سب کی نیند خراب نا کرے
مگر یاد رکھنا آپ کا ایک بھائی اپنی کرسی پر مائیکرو فون کی طرف توجہ کییے بیٹھا ہے اور ساری رات بیھٹے گزارے گا کہ کہیں کوئی دشمن سرحد کراس کر کے ادھر نا آجائے تو اسے ہوا ہی میں سبق سکھا دوں
مگر یاد رکھنا افغانستان کے خطرناک بارڈر پر آپ کا ایک بھائی اس لئے رات جاگتے گزار دے گا کہ کہیں کوئی خوارج اندر آکر آپ لوگوں کو نقصان نا پہنچائے
مگر یاد رکھنا لائن آف کنٹرول ہر آپ کا ایک بھائی ہندوستان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر آپ کی حفاظت کے لیے کھڑا ہے
یہ کوئی خود نمائی نہیں ہے بس آپ کو بتانا تھا کہ آپکی فوج آپ سے بہت پیار کرتی ہے ۔اور افواج پاکستان پر بھونکنے والوں کو جو آپ سب منہ توڑ جواب دیتے ہو اس سے افواج پاکستان کو آپ پر فخر ہے
اب سو جاؤ افواج پاکستان ہر دم آپ کی حفاظت کے لیے موجود ہے اس وطن کے لیے ہماری جان مال سب قربان
افواج پاکستان زندہ باد
آئی ایس آئی زندہ باد
ایم آئی زندہ باد

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں