43

ریجنل پولیس آفیسر گجرات جناب ڈاکٹر محمد اختر عباس نے منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا

ریجنل پولیس آفیسر گجرات جناب ڈاکٹر محمد اختر عباس نے منڈی بہاؤالدین کا دورہ کیا انہیں زاہد محمود گوندل شہید پولیس لائن میں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی انہوں نے یادگار شہداء پولیس پر حاضری دی۔پھول چڑھائے۔اور انکے درجات بلندی کیلئے دعا کی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا بھی موجود تھے، بعدازاں عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے ریجنل پولیس آفیسر گجرات جناب ڈاکٹر محمد اختر عباس نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری لگائی اور شہریوں کے مسائل سنے ۔انکی دادرسی کی اور حل کیلئے مناسب احکامات جاری کئے اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیحات میں سے ہے، ریجنل پولیس آفیسر گجرات ڈاکٹر اختر عباس نے نے ضلع کے تمام SDPO’s SHO’s تفتیشی افسران، سی آئی اے، و ہیڈ برانچز ڈی پی آفس کیساتھ کانفرنس روم میں کرائم میٹنگ کی اور مقدمات کو بروقت یکسوئی کرنے، ایف آئی آر کے فورا” اندراج، اور عوام الناس کیساتھ اچھے اخلاق سے پیش آنے کے متعلق مناسب احکامات جاری کئے، آر پی او ڈاکٹر محمد اختر عباس کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے مربوط نظام واضح کر دیا گیا ہے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں، اور بروقت انصاف کی میرٹ پر فراہمی میرے ریجن گجرات کی ترجیح میں شامل ہے
مزید خبروں سے باخبر رہنے اور تازہ ترین اخبار پڑھنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں