36

پاکستان نشان حیدر دفاع کونسل کے وفد کی قیصر بٹ اور اسرار بٹ کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد

پاکستان نشان حیدر دفاع کونسل کے وفد کی قیصر بٹ اور اسرار بٹ کو پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد

کونسل کے چئیرمین ڈویثرن لاہور بلال کالا بٹ نے اسرار الحق بٹ اور قیصر سہیل بٹ کو پھولوں کے ہار بھی پہنائے

لاہور(بیورورپورٹ)پاکستان نشان حیدر دفاع کونسل لاہور ڈویثرن کے چیئرمین بلال کالا بٹ و کونسل ممبران نے امیدوار برائے ایم پی اے قیصر سہیل بٹ اور اسرار الحق بٹ کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کی اور پھولوں کے ہار بھی پہنائے۔اس موقع پر بلال کالا بٹ نے کہا کہ ہمیں علاقہ مکین ہونے کی حیثیت سے مقامی قیادت کا ساتھ دینا چاہیئے۔اس موقع پر امیدوار برائے ایم پی اے قیصر سہیل بٹ اور اسرار الحق بٹ نے کہا کہ ہم پاکستان نشان حیدر دفاع کونسل کے وفد کے بے حد مشکور ہیں جو لکھو ڈیئر ہمارے دفتر تشریف لائیں اور ہمیں پی ٹی آئی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی۔قیصر سہیل بٹ نے مزید کہا کہ ملک پاکستان کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرنے کے لیے ہم نے عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ یہ فرد واحد لیڈر ہے جو پاکستان کے عوام کے متعلق بہتر سوچ رکھتا ہے۔اس موقع پر ماسٹر گلہ،حاجی جاوید،کاکا پہلوان،مہر فہد،فہیم جگنو بٹ،ڈاکٹر نعیم،میاں عمیر،میاں فیاض،ملک سلطان غوری اور عثمان بٹ سمیت کونسل کے دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں