28

عدیل خان چوہدری کی رپورٹ کے مطابق پاہڑیانوالی سٹی میں تجاوزات کےخلاف گرینڈ آپریشن

اب رخ کرتے ہیں پاہڑیانوالی کا جہاں عدیل خان چوہدری کی رپورٹ کے مطابق پاہڑیانوالی سٹی میں تجاوزات کےخلاف گرینڈ آپریشن

عوام الناس اور میڈیا کی نشاندہی پر ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل، چیف کونسل طارق ضیاء اعوان اورڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن مزمل محمود کی خصوصی ہدایات پر ماجد حسین ریگولیشن آفیسر بمعہ عملہ آج پاہڑیانوالی مین بازار اور مین گجرات روڈ پر تجاوزات کےخلاف کامیاب گرینڈ آپریشن کیاگیا
دکانداروں نے پاہڑیانوالی میں مستقل طور پر سرکاری روڈ اور مین بازار میں اپنی دکانوں کے آگے کئی کئی فٹ قبضہ جمایا ہوا تھا جسے
ریگولیشن آفیسر نے واگزار کر کے قبضہ مافیا کا سامان موقع پر ضبط کر کے تھانہ پاہڑیانوالی منتقل کر دیا گیا تجاوزات کی وجہ سے عوام الناس کا پیدل چلنا بھی دشوار ہو گیا تھا اس موقع پر ریگولیشن آفیسر ماجد حسین نے مزید کہا کہ پاہڑیانوالی کے دکاندار اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ ہفتہ وار تجاوزات کےخلاف آپریشن کیا جائے گا اور
سامان مستقل طور پر ضبط کر لیا جائے گا
مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں