122

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمنڈی بہاٶالدین نعیم عزیز سندھو کا سرپرائز وزٹ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمنڈی بہاٶالدین نعیم عزیز سندھو کا سرپرائز وزٹ محرر سول لائن کو معطل کر دیا
ایس ایچ او سول لائن انسپکٹر محمد اسلم کی سخت سرزنش اور ایک سال سروس ضبط کرنے کا حکم
دوران ملاحظہ تھانہ سول لائن میں آنے والے درخواست گزاروں کے مسائل کو مناسب طریقے سے حل نہ کرنے، تھانہ کی ناقص صفاٸی اور ناقص کارکردگی کی بنا پر محرر سول لاٸن کو معطل تبدیل لائن اور ڈیوٹی کے اوقات کے دوران تھانہ میں حاضر نہ ہونے پر پولیس کا عوام الناس سے ناروا سلوک کسی صورت برداشت نہ کیا جاۓ گا تمام ایس ایچ اوز ،محرران اور تفتیشی افسران ڈیوٹی کے اوقات کے دوران اپنے اپنے تھانوں میں موجود رہیں گے ۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کر کے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے ڈی پی او منڈی بہاوالدین نعیم عزیز سندھو کے اس اقدام کو عوامی حلقوں نے خراج تحسین پیش کیا ہے عوام کا کہنا ہے کہ ڈی پی او کو اسی طرح سرپرائز وزٹ کرنے س عوام کو ریلیف ملے گا
اب تک کے لیے اتنا ہی مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں