71

منڈی بہاؤالدین دبنگ پولیس آفیسر قسور عثمان ایس ایچ او تھانہ سٹی منڈی بہاؤالدین کی کارروائی،

منڈی بہاؤالدین دبنگ پولیس آفیسر قسور عثمان ایس ایچ او تھانہ سٹی منڈی بہاؤالدین کی کارروائی،

پارکنگ ایریاز میں بغیر لاک کے کھڑی تمام موٹرسائیکل تھانہ میں بند ۔ تفصیلات کے مطابق میاں وحید الدین پارک اور شہر کے دیگر کاروباری مراکز پر شہری بغیر لاک کے موٹرسائیکل پارک کر دیتے ہیں۔جس کی وجہ سے اکثر موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں ہو رہی تھی۔کرائم فائٹر، دبنگ پولیس آفیسر قسور عثمان ایس ایچ او تھانہ سٹی نے عید کی شام خود پارکنگ ایریاز میں کھڑی موٹرسائیکلوں کے لاک چیک کیے۔ جن موٹرسائیکلوں کے لاک اور سوئچ آن تھے ،وہ تمام موٹرسائیکلیں تھانہ سٹی میں بند کر دی گئی ہیں۔ایس ایچ او تھانہ سٹی قسور عثمان نے شہریوں کو تنبیہ کی ہے کہ موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں کنٹرول کرنے میں پولیس سے تعاون کریں۔اپنے موٹرسائیکلوں کے سوئچ اور لاک ٹھیک کروائیں اور پارکنگ کرتے وقت سوئچ آف کریں ،لاک لگائیں اور وائر لاک کا استعمال کریں۔انہوں نے کہا کہ شہر میں اگر کوئی موٹرسائیکل بغیر لاک کے کھڑا پایا گیا تو فوری تھانہ بند کر دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں