اب آپ کو ایک بڑی خبر سے آگاہ کرتے ہیں منڈی بہاوالدین سے جہاں سے رپورٹ کر رہے ہیں مرزا ظہیر
تھانہ صدر کی حدود میں سے ھوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان گرفتار/اسلحہ(3کلاشنکوف اور ایک پسٹل معہ 12 عدد میگزین اور ایمونیشن)کی بھاری کھیپ برآمد/الگ الگ مقدمات درج تفصیلات کے مطابق
ایس ایچ او صدر سب انسپکٹر ریاض سپرا اور انکی ٹیم کی ھوائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی۔
ملزمان جن میں اعجاز احمد،محمد سجاد اور فلک شیر کے قبضہ سے 3کلاشنکوف،ایک عدد پسٹل معہ 12 میگزین اور ایمونیشن برآمد کرکے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے جس طرح صدر کے ایس ایچ او ریاض سپرا نے بروقت کاروائی کی ہے اگر اسی طرح پولیس فوری ایکشن لے تو کرائم کنٹرول کرنا مشکل کام نہیں تھانہ صدر کی اس کاروائی پر عوام نے ڈی پی او منڈی بہاوالدین ساجد حسین کھوکھر ایس ایچ او تھانہ صدر ریاض سپرا کی کارکردگی پر زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے
مزید خبروں سے باخبر رہنے کے لیے وزٹ کریں ہماری ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے
