55

ہیلاں پریس کلب کی طرف سے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر شہزاد حسن چوہدری قمر وڑائچ اور ہیلاں پریس کلب نئی کابینہ کو پرتکلف عشائیہ صدر چوہدری رفاقت علی شیخو جنرل سیکرٹری مہر عقیل احمد پومی شہزاد حسن چوہدری اور قمر وڑائچ کا ہیلاں پریس کلب کے تمام ممبران نے ہار پہنا کر استقبال کیا

ہیلاں پریس کلب کی طرف سے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر شہزاد حسن چوہدری قمر وڑائچ اور ہیلاں پریس کلب نئی کابینہ کو پرتکلف عشائیہ
صدر چوہدری رفاقت علی شیخو جنرل سیکرٹری مہر عقیل احمد پومی شہزاد حسن چوہدری اور قمر وڑائچ کا ہیلاں پریس کلب کے تمام ممبران نے ہار پہنا کر استقبال کیا


منڈی بہاوالدین (رٹ نیوز)چوہدری محمد فیاض وڑائچ صدر مرکزی انجمن تاجران بک ڈپو یونین پھالیہ نے ہیلاں پریس کلب کے نو منتخب صدر چوہدری رفاقت علی شیخو جنرل سیکرٹری مہر عقیل احمد پومی اور ہیلاں پریس کلب کے تمام ممبران کے اعزاز میں بٹ کڑاہی ہوٹل پھالیہ پر شاندار عشائیہ دیا عشائیے میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر شہزاد حسن چوہدری قمر وڑائچ اور ہیلاں پریس کلب کے تمام ممبران نے بھر پور شرکت فرما کی اور شاندار عشائیے میں آنے والے اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے بلخصوص شہزاد حسن چوہدری اور قمر وڑائچ کی خصوصی آمد کو سراہا گیا اور چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے اپنے ہاں شاندار عشائیے پر آنے والے تمام ہیلاں پریس کلب کے ممبران اور معزز مہمانان گرامی کا بھر پور شکریہ ادا کیا اور آنے والے معززین کی لذیذ اور مزیدار کھانوں سے تواضع کی گئی اس موقع پر ہیلاں پریس کلب نے ڈسٹرکٹ پریس کلب منڈی بہاوالدین میں شمولیت کا اعلان کیا صحافت کی مضبوطی اور حق سچ کی آواز اٹھانے پر زور دیا گیا جبکہ شہزاد حسن چوہدری نے شاندار عشائیہ میں تمام صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاندار عشائیہ میں تمام صحافیوں کا اکٹھا ہونا ایک بہت بڑا اعزاز ہے ہم سب کو ملکر عوامی مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ حق سچ کا ساتھ دیتے ہوئے اور مظلوموں کا بھر پور ساتھ دینا چاہیے عام آدمی کی آواز اعلی حکام تک پہنچانا ہم سب کا فرض ہے اور صحافت کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے ہمیں ایک ذمہ دار صحافی ہونے کا ثبوت دینا چاہیے آخر میں چوہدری فیاض احمد وڑائچ نے اپنے ہاں شاندار دعوت پر آنے والے تمام مہمانان گرامی اور ہیلاں پریس کلب اور ڈسٹرکٹ پریس کلب کی قیادت اور ممبران کا شکریہ ادا کیا اور انہیں نیک خواہشات اور تمناؤں سے الوداع کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں