پولیس کی تاریخی شاندار کارکردگی ڈکیتی ،قتل اور بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 27 ارکان گرفتار
منڈی بہاؤالدین پولیس کے تھانہ جات پھالیہ، کٹھیالہ شیخاں نے کاروائیاں کرتے ہوئے ڈکیتی معہ قتل،قتل کے گروہوں کے 9 ارکان کو گرفتار کر لیاہے۔
1۔ڈکیتی معہ قتل مقدمہ نمبر 1003/21 بجرم 392/302 ت پ تھانہ پھالیہ اندھا قتل ٹریس
2۔ڈکیتی معہ قتل مقدمہ نمبر 21/777 بجرم 392/302 ت پ تھانہ کٹھیالہ شیخاں اندھا قتل ٹریس
3- قتل مقدمہ نمبر 22/168 بجرم 149/148/109/302 ت پ تھانہ کٹھیالہ شیخاں قتل
مندی بہاوالدین (رٹ نیوز ) ڈی پی او منڈی بہاوالدین پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہملزمان سے آلہ ہائے قتل اور مال مسروقہ برآمد کر لیا ہے۔ملزمان نے تھانہ پھالیہ کے علاقہ چک دالہ میں مورخہ10.12.2021 کو دوران ڈکیتی ایک کس مسمی عمر سہیل کو بذریعہ فائر قتل کیا تھا اور نقدی رقم اور موبائل فون بھی چھین لیا تھااور تھانہ کٹھیالہ شیخاں کے علاقہ جیہ کھوکھرا ں میں مورخہ 16.12.2021 کو میڈیکل سٹور پر دوران ڈکیتی مسمی مدثر طارق کو بذریعہ فائر قتل کیا تھا اور نقدی رقم وغیرہ بھی چھین کر فرار ہو گئے تھے ۔ جبکہ مقدمہ نمبر 22/168 مورخہ 16.03.2022 تھانہ کٹھیالہ شیخاں میں درج شدہ مقدمہ کے اصل ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزمان نے مسمی قمر عباس کو تھانہ کٹھیالہ شیخاں کے علاقہ کھمب خورد کے قریب فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔ مقامی پولیس تھانہ ملکوال نے حالیہ دنوں میں پے در پے کی جانے والی ڈکیتی کی وارداتوں کے ماسٹر مائینڈ گینگ سرغنہ سمیت 18 ارکان بین الاضلاعی ڈکیت گینگ جن کا تعلق ضلع فیصل آباد، ننکانہ صاحب، پاکپتن ، گوجرانوالہ سے ہے کو گرفتار کر لیاہے ان کے قبضہ سے7 عدد موٹر سائیکل ، نقدی رقم 15 لاکھ روپے، زیورات و دیگر مال مسروقہ ٹوٹل مالیتی تقریبا 50 لاکھ روپے برآمد کئے ہیں گرفتار ملزمان سے مہلک آتشیں اسلحہ ہائے جس میں رائفلیں 4 عدد ، پسٹل 30 بور 3 عدد بھی بر آمد ہوئے ہیں۔ ملزمان نے دوران انٹیروگیشن قتل ، ڈکیتی ، سرقہ بالجبر اور دیگر جرائم کی 45سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔
طریقہ واردات :۔ ملزمان اسلحہ کے زور پر نقدی زیورات اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتیں کرتے تھے اور اس کے علاوہ دوران ڈکیتی قتل کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
ملزمان کی گرفتاری پر پولیس پارٹیوں کے لئے تعریفی سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ خطرناک گروہوں کی گرفتاری پر DPOمنڈی بہاؤالدین انور سعید کنگرا نے امید ظاہر کی ہے کہ ضلع ہذا اور ارد گرد کے اضلاع میں وارداتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے۔