47

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر ندیم خیال نے کامیابی حاصل کرلی

ہنگو میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 کے ضمنی انتخاب میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ڈاکٹر ندیم خیال نے کامیابی حاصل کرلی۔
این اے 33 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نتیجے کے مطابق ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار ڈاکٹر ندیم خیال کامیاب قرار پائے ہیں۔ این اے 33 ہنگو کے تمام 210 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے ندیم خیال 20 ہزار 772 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے۔
جمعیت علمائے اسلام کے مفتی عبید اللہ 18 ہزار 244 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ اے این پی کے امیدوار سعید عمر نے 3 ہزار 314 ووٹ حاصل کیے۔
یہ نشست تحریک انصاف کے ایم این اے حاجی خیال کے انتقال بعد خالی ہوئی تھی اور پی ٹی آئی نے اس نشست پر حاجی خیال کے بیٹے کو ٹکٹ جاری کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں