38

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی و سماجی شخصیت ملک شاھد پہوڑ نے ایگزیکٹو ممبر وزیراعلیٰ شکایت سیل بہاولپور میڈم عشاء بخاری صاحبہ سے ملاقات

پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی و سماجی شخصیت ملک شاھد پہوڑ نے ایگزیکٹو ممبر وزیراعلیٰ شکایت سیل بہاولپور میڈم عشاء بخاری صاحبہ سے ملاقات
چنی گوٹھ بہاولپور(ایم فہیم ہاشمی رٹ نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی و سماجی شخصیت ملک شاھد پہوڑ نے ایگزیکٹو ممبر وزیراعلیٰ شکایت سیل بہاولپور میڈم عشاء بخاری صاحبہ سے ملاقات کی اس ملاقات میں ملک شاھد پہوڑ نے میڈم عشاء بخاری کو ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر انٹرنیشنل ہیومن راٸٹس موومنٹ بہاولپور بننے پر مبارکباد دی تفصیلات کے مطابق میڈم عشاء بخاری نے ملک شاھد پہوڑ کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوٸے کہا کہ میں چیٸرمین پنجاب انٹرنیشنل ہیومن راٸٹس موومنٹ شہادت علی سپرا کی بے حد مشکور ہوں کہ جنہوں نے مجھے ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر انٹرنیشنل ہیومن راٸٹس موومنٹ بہاولپور منتخب کیا انسانی حقوق کی علمبردار اس موومنٹ کا حصہ بن کر انشاءاللہ انسانی حقوق کی پاسداری کیلٸے اپنا بھر پور کردار ادا کروں گی ان کا مزید کہنا تھا کہ انسانی خدمت کو اپنا فرض عین سمجھتی ہوں اور انسانیت کی خدمت عبادت سمجھ کر کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ضلع بہاولپور کی عوام کیلٸے میرے چوبیس گھنٹے دروازے کھلے ہیں میں غریب عوام کی خدمت کیلٸے چوبیس گھنٹے حاظر ہوں جب تک میں زندہ ہوں انشاءاللہ خدمت خلق کے مشن کو جاری رکھوں گی کسی بھی فرد کو میری خدمت کیلٸے کوٸی بھی کام ہو تو وہ بغیر کسی جھجک کے مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں میں انشاءاللہ اپنی عوام کی توقعات پر پورا اتروں گی آخر میں ملک شاھد پہوڑ کا کہنا تھا کہ غریب عوام کے حقوق کے تحفظ کیلٸے میڈم صاحبہ کی خدمات کوٸی ڈھکی چھپی نہیں ہیں الحمداللہ میڈم صاحبہ ہماری ضلع بہاولپور کی غریب عوام کیلٸے قیمتی سرمایہ ہیں انسانی حقوق کی پاسداری کو احسن طریقے سے سرانجام دینا انکی صف اول میں شامل ہے اس ملاقات میں سنجیدہ فہم شخصیت محمد ناظم بھی موجود تھے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں