70

وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ محترمہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست محترمہ فرح خان 1995 میں اپنی ہمشیرہ مسرت شہزادی کے ساتھ شیخوپورہ سے لاہور آئیں تھیں

محترمہ فرح خان کالج میں ہاکی کی کھلاڑی رہیں
انگریزی زبان پر دسترس،جلد غصے آجانے والی خاتون
وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ محترمہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست محترمہ فرح خان 1995 میں اپنی ہمشیرہ مسرت شہزادی کے ساتھ شیخوپورہ سے لاہور آئیں تھیں۔میڈیا ذرائع کے مطابق فرح کا اصل نام فرحت شہزادی ہے، دونوں بہنیں ایک متوسط گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں۔لاہور آ کر انہوں نے گلبرگ کالج میں داخلہ لیا۔ فرح شیخوپورہ میں سکول لیول پر اور پھر کالج میں بھی ہاکی کی کھلاڑی رہیں۔ جب کہ ان کی بہن مسرت بیڈمنٹن کی کھلاڑی تھیں۔فورٹریس سٹیڈیم لاہور میں ایک مشہور کپڑوں کا برانڈ نی پنہال ہوا کرتا تھا جس کا مالک اعلیٰ درجے کا فوٹو گرافر بھی تھا۔نوے کی دہائی میں اس نے فرح کا فوٹو شوٹ کیا اور اس طرح وہ سوشل سرکل میں داخل ہوگئیں ،نوے کی دہائی کے اواخر میں فرح اور احسن جمیل گجر کی شادی ہوئی۔ فرح ان کی دوسری بیوی ہیں جبکہ ان کے دو بچے ہیں۔ احسن جمیل گجر نے گجرانوالہ میں جی مگنولیا کے نام سے ایک ہاؤسنگ سوسائٹی کا آغاز کیا توفرح نے ہی احسن جمیل کے کاروبار کی دیکھ بھال شروع کر دی اور گلبرگ سینٹر پوائنٹ کے قریب واقع اپنے شوہر کے دفتر میں بیٹھنا شروع کر دیا۔فرح خان کو انگریزی زبان پر عبور حاصل ہے اور وہ غصے کی انتہائی تیز ہیں، ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملات میں بھی سرمایہ کار ان سے بات کرنے سے گھبراتے تھے۔سماجی سرگرمیوں کے دوران ہی فرح کی ملاقات محترمہ بشریٰ بی بی سے ہوئی اور مذہب سے لگاو کے باعث ان کی محترمہ بشریٰ بی بی سے عقیدت اور دوستی کا رشتہ بن بنے بنتے بہت مظبوط ہوگیا،یہ دوستی اس حد تک بڑھی کہ عمران خان کی شادی کی تقریب کا اہتمام بھی فرح خان کے ڈیفنس لاہور والے گھر میں کیا گیا۔ شادی کی تصاویر میں فرح خان پیش پیش رہیں ،کہا جاتا ہے کہ عثمان بزدار احسن جمیل گجر کے قریبی دوست ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں