64

تحصیل احمد پور شرقیہ کے علاقہ تھانہ نوشہرہ جدید کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ، 5 ڈاکو ہلاک اسلحہ برآمد

تحصیل احمد پور شرقیہ کے علاقہ تھانہ نوشہرہ جدید کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ، 5 ڈاکو ہلاک اسلحہ برآمد
چنی گوٹھ بہاولپور(ایم فہیم ہاشمی رٹ نیوز)تھانہ نوشہرہ جدید کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ، 5 ڈاکو ہلاک اسلحہ برآمد تفصیل کے مطابق تھانہ نوشہرہ جدید کے علاقے چک نورنگ میں ڈاکووں نے شہری سے موٹرسائیکل موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہورہے تھے کہ پولیس تھانہ نوشہرہ جدید کے ایس ایچ او محمد مسلم ضیاء پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جہاں پر ڈاکووں نے اپنے ہی ساتھیوں پر فائرنگ کردی اطلاعات کے مطابق مبینہ پولیس مقابلے میں پانچ ڈاکووں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ چار ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہلاک ہونے والے ڈاکووں کی شناخت صدیق عرف ڈھول ، کریم بخش عرف بلا ، رفیق کھوکھر ، بشیر عرف جنگلی ، اور سعید عرف شیدا کے نام سے ہوئی ہے پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکووں نے چند روز قبل لودھراں میں قیدی لے جانے والی پولیس پارٹی پر حملہ کیا تھا اور پولیس ملازمین کو زخمی کرکے قیدی ساتھی پولیس کی حراست سے لیکر سرکاری اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے تھےدریں اثناء ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ جدید محمد مسلم ضیاء کا کہنا ہےکہ ہلاک ڈاکو رحیم یار خان ، لودھراں ، بہاول پور کے متعدد تھانہ جات کو سنگین مقدمات میں مطلوب تھے تھانہ نوشہرہ جدید کے علاقے کو جرائم سے پاک کرنے کا عزم کررکھا ہے بدنام زمانہ ہلاک ہونیوالے ڈاکووں علاقہ میں خوف کی علامت تھے جبکہ فرار ہونیوالے چار ڈاکووں کی تلاش جاری ہے انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی جان و مال کےلیے ہمہ وقت کوشاں ہے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں علاقہ کو امن کا گہوارہ بنا کر دم لوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں