63

سرگودھا:تھانہ شاہ پورصدر پولیس کا فوری ایکشن، طالبعلم پر تشدد کرکے ویڈیو وائرل کرنے والے تین ملزمان گرفتار

سرگودھا سے(محمد ندیم)سرگودھا:تھانہ شاہ پورصدر پولیس کا فوری ایکشن، طالبعلم پر تشدد کرکے ویڈیو وائرل کرنے والے تین ملزمان گرفتار سرگودھا:تھانہ شاہ پورصدر پولیس کو اطلاع ملی کہ محمد جواد وغیرہ نے ہائی سکول کے طالبعلم فخرعباس پر تشدد کیا ہے اور ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی ہے۔ اطلاع وقوعہ ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرڈاکٹر رضوان احمدخان نے ایس ڈی پی او شاہ پور جاوید اقبال اور ایس ایچ او تھانہ شاہ پورصدر کو مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیا جس پر ایس ایچ او تھانہ شاہ پورصدر گل حمید نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر دلشاد احمد ودیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ جدید وروائتی طریقہ کار تفتیش کو اپناتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتارکرلیا ہے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں وقوعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں