117

پشاور میں قصہ خوانی بازار کی مسجد میں بم دھماکہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی عوام میں خوف و ہراس پھیلانے اور ملک کو کمزور کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے۔۔ اجالا لنگاہ۔۔۔پروین عطاء ملک

پشاور میں قصہ خوانی بازار کی مسجد میں بم دھماکہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی عوام میں خوف و ہراس پھیلانے اور ملک کو کمزور کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے۔۔
اجالا لنگاہ۔۔۔پروین عطاء ملک

چنی گوٹھ(محمد فہیم شاہد)

ان خیالات کا اظہار سرائیکستان نیشنل فرنٹ کی چئیرپرسن محترمہ اجالا لنگاہ اور سینئر قانون دان پروین عطاء ملک ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں کیا انہوں نے پشاور بم دھماکہ کے واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد میں بم دھماکہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی عوام میں خوف و ہراس پھیلانے اور ملک کو کمزور کرنے کی سوچی سمجھی سازش ہے بم دھماکہ میں 57 بے گناہ شہریوں کی شہادت اور 50 سے زائد زخمی ہونے والوں پر پورا ملک سوگوار ہے دھماکہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے افسوسناک سانحہ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں