58

پشاور مسجد شریف میں ہونے والے دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہیں مسلمانوں کا قتل عام قومی سانحہ ہے سیاسی و سماجی رہنما محمد فیصل ہاشمی

پشاور مسجد شریف میں ہونے والے دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہیں مسلمانوں کا قتل عام قومی سانحہ ہے سیاسی و سماجی رہنما محمد فیصل ہاشمی
چنی گوٹھ(محمد فہیم شاہد)
تفصیل کے مطابق محمد فیصل ہاشمی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پشاور مسجد میں خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام تمام انسانیت کے حقوق کا ضامن، محافظ اور امن و سلامتی والا دین ہے مسلمانوں کی طرح تمام اقلیتوں کے حقوق، جان و مال اور عزت و آبرو کا تحفظ اسلامی ریاست کا فرض ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پشاور مسجد پر حملہ کھلی دہشت گردی ہے۔ خودکش حملے کرنے والے انسانیت کے نام پر بدنما داغ ہیں انہوں نے کہا کہ مساجد میں نماز پڑھنے والوں پر حملہ نہ صرف قومی سانحہ ہے بلکہ وطن عزیز پاکستان کوبدنام کرنے کی سازش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں