ندیم افضل چن ایک سمجھدار سنجیدہ اور معتبر سیاستدان ہیں ان کی شمولیت سے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع منڈی بہاوالدین میں نئی جان آئے گی اسد علی حسن ایڈووکیٹ
تنقید کرنے والوں کو یاد رکھنا چاہیے عوامی مفاد اور کسانوں کے حقوق کی پامالی پر پی ٹی آئی اقتدار کے عروج میں پرکشش سیٹ ترجمان وزیراعظم سے استعفیٰ دے دیا تھا
منڈی بہاوالدین (رٹ نیوز) اس سے پہلے بھی ندیم افضل چن کی مختلف جماعتوں میں شمولیت کی خبریں گردش میں رہیں لیکن اب انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے یہ فیصلہ کوئی نیا فیصلہ نہیں اس سے پہلے بھی بہت سے اصول پسند دلیر اور عوامی خدمت کے علمبردار سیاستدانوں نے پارٹیاں تبدیل کیں اور یہ بھی نئی بات نہیں کہ ایک ہی خاندان میں مختلف پارٹیوں سے وابستہ بھائی الگ نظریات رکھتے ہو ں ابھی محمد زبیر ن لیگ کے گورنر سندھ رہے ان کے بھائی پی ٹی آئی کے اسد عمر وفاقی وزیر ہیں یہ جمہوریت کا حسن ہے کہ ایک ہی گھر خاندان میں مختلف جماعتوں سے وابستہ لوگ رہتے ہیں ضلع کا بانی یہ خاندان ہمیشہ عوامی حقوق کی بات کرتا رہا اور عوام کے لیے جدوجہد کرتا رہا ندیم افضل چن نے بھی پہلے انسانوں کے حقوق اور عام آدمی کو انصاف نہ ملنے پر سخت احتجاج کیا اور احتجاج کرتے رہے کسانوں کے ساتھ زیادتی پر وزیراعظم کے سامنے بھی بولنے سے دریغ نہیں کرتے تھے جس کی وجہ انہوں نے ایک پرکشش سیٹ یعنی ترجمان وزیراعظم پاکستان سے استعفی دے دیا اور اب وہ ایک عوامی پارٹی جس کو اپنا گھر کہتے تھے اور پیپلز پارٹی میں اپنے آپ کو زیادہ بہتر محسوس کرتے تھے اس میں واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے ہے یاد رہے کہ بلاول بھٹو زرداری سے ان کے اچھے اور خوشگوار تعلقات ہیں اپنا اور اپنی پارٹی کا موقف میڈیا اور لوگوں کو دنیا کے سامنے رکھنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتے پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز لیڈران اور دوستوں نے ان کی پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کو پاکستان کے لیے بہتر قرار دیا ہے
