وزیراعظم عمران خان جلسہ گاہ جانے سے پہلے شہر کا ایک چکر لگائیں تو پتہ ان کو پتہ چلے بجلی گیس اور سڑکیں تباہ ہر طرف گندگی کے ڈھیر ہیں صدر انجمن تاجران مرزا عبدالمجید
ایم این اے کا بیٹا فرماتا ہے شہر نے ہم کو کون سا ووٹ دیے ہیں ہم کام کروائیں حکومت وقت کو نکام کرنے کی سازش میں یہ لوگ شامل ہیں
منڈی بہاوالدین (رٹ نیوز) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دورہ منڈی بہاوالدین کے موقع پر صدر انجمن تاجران کا کہنا تھا آخر منڈی بہاوالدین کو حکومت وقت اور مقامی اہم این نے ابھی تک کیا دیا ہے جس کا جعلی کریڈٹ لینے کی کوشش کی جارہی ہے سارا دن بجلی بند گیس بند پورے ضلع میں گیس موجود ہے شہر میں گیس کا نام ونشاں نہیں کوئی پوچھنے والا ہے ایم این حاجی برادران کو شہر کے ساتھ کون سی دشمنی ہے جس کا بدلا رہے ہیں ہم وزیراعظم کے دورہ کے دوران احتجاج کا حق رکھتے ہیں کہ ہمارے ساتھ اور حکومت کے ساتھ یہ درمیان والے کمیشن ایجنٹ
لینڈ مافیا عوام کے دشمن کیوں بن گئے ہیں ہسپتال کو جان بوجھ کر جنگل میں منتقل کر دیا گیا اور پرانے ہسپتال کو تحصیل کا درجہ نہ دینا عوام کے ساتھ سںخت زیادتی جس پر خاموش ہیں بیٹھیں گے ہم اپنا حق لے کر رہیں گے
