51

چیئرمین آل ورلڈ گوندل اتحاد چوہدری اطلس گوندل نمبردار نے سواں محافظ پینل کی سپورٹ کا اعلان کرتے ہوۓ انصر محمود گوندل کی کامیابی کا عندیہ دے دیا

ملکوال (تحصیل رپورٹر)چیئرمین آل ورلڈ گوندل اتحاد چوہدری اطلس گوندل نمبردار نے سواں محافظ پینل کی سپورٹ کا اعلان کرتے ہوۓ انصر محمود گوندل کی کامیابی کا عندیہ دے دیا ۔ چیئرمین آل ورلڈ گوندل اتحاد چوہدری اطلس گوندل نمبردار نے کہا کہ انصر گوندل گروپ نے اپنے سابقہ دور اقتدار میں بھی سواں گارڈن کے رہاٸشیوں کے لیے اپنے آپ کو وقف کیے رکھا ہے سواں گارڈن کے کارپٹ روڈز سے لے کر سیوریج کے مساٸل کے خاتمہ، سٹریٹ لائٹس کی تنصیب یہاں تک کہ خوشی غمی میں بھی بلاتفریق اپنے سواں گارڈن کے رہاٸشیوں کے شانہ بشانہ کھڑے رہے، چیئرمین آل ورلڈ گوندل اتحاد نے مزید کہا کہ سواں محافظ پینل کی کامیابی کے لیے ہم اپنی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے استعمال کریں گے، اور مزید الیکشن کے حوالہ سے لاٸحہ عمل کے لیے بہت جلد آل ورلڈ گوندل اتحاد کے مرکزی آفس H بلاک، سواں گارڈن اسلام آباد میں عمائدین کا اجلاس بھی رکھا جاۓ گا ۔ اس کے علاوہ چیئرمین آل ورلڈ گوندل اتحاد نے اپنے حلقہ احباب اور اپنے ووٹر سپوٹر سے انصر محمود گوندل کی کامیابی کے لیے اپنا اہم کردار ادا کرنے کا پیغام بھی دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں