91

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین انور سعید کنگرا کی تھانہ سول لاٸن میں کھلی کچہری عوامی مسائل سنے

No

منڈی بہاؤالدین/ کھلی کچہری
مورخہ ۔ 28.01.2022

انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب سردار علی خان کے ویژن کے مطابق تھانہ سول لاٸن میں کھلی کچہری کا سلسلہ جاری
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین انور سعید کنگرا کی تھانہ سول لاٸن میں کھلی کچہری عوامی مسائل سنے

smart

کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے احکامات جاری کیے گئے*

*شہریوں کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی اولین ترجیح ہے:ڈی پی او انور سعید کنگرا*

منڈی بہاؤالدین(پ ر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین انور سعید کنگرا نے تھانہ سول لاٸن میں کھلی کچہری کاانعقاد کیا،کھلی کچہری میں گردو نواح کے علاقہ کی عوام الناس سے درخواستیں موصول کر کے ان کے حل کے لئے فوری طور پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے اور کچھ درخواستوں کو موقع پر حل کر دیا گیا،کھلی کچہری میں سرکل صدر کے ڈی ایس پی، ،ایس ایچ اوز، درخواست گزار، معززین شہر، میڈیا نمائندگان ،نمبرداران اور عوام الناس کی کثیرتعداد نے شرکت کی،ڈی پی اوانور سعید کنگرا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کے انعقاد کا بنیادی مقصدپولیس اور عوام کے مابین فاصلوں کو ختم کر نا، عوام الناس کے مسائل کو سنناان کا مناسب حل،بروقت کاروائی اور جلد از جلد انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنا ہے تاکہ عوام الناس کو انصاف ان کی دہلیز پر پہنچایا جا سکے ،عوام الناس کے لئے پولیس افسران کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں،عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے پولیس اپنے تمام تر وسائل اور اختیارات بروئے کار لارہی ہے اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی اور لاپرواہی ہر گز برداشت نہ کی جائیگی،مزید برآں ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ضلع بھر سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں