145

منڈی بہاوالدین:ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے ضلع کی تینوں تحصیلوں کے عرصہ دراز سے تعینات 11رجسٹری محرروں کے تبادلہ جات کر دئیے

منڈی بہاوالدین:ڈپٹی کمشنر محمد شاہد نے ضلع کی تینوں تحصیلوں کے عرصہ دراز سے تعینات 11رجسٹری محرروں کے تبادلہ جات کر دئیے، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر نے منڈی بہاوالدین سب رجسٹرار آفس سے ریاست علی ، مختار احمد، نصراللہ خان، اظہر اقبال، عرفان مختار کو تبدیل کرتے ہوئے فیصل شہزاد کو رجسٹری محررمنڈی بہاوالدین تعینات کر دیا، اسی طرح پھالیہ سے صفدر علی، محمد رضوان، خاور جاوید، حسن مبرور کا تبادلہ کرتے ہوئے علم دین کورجسٹری محرر پھالیہ تعینات کر دیا جبکہ ملکوال سے لیاقت حیات اور عمران بشیر کو تبدیل کرتے ہوئے مدثر اقبال کو رجسٹری محرر سب رجسٹرار آفس تعینات کر دیا۔اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں