94

چیئرمین آل ورلڈ گوندل اتحاد چوہدری اطلس گوندل نمبردار اور مرکزی قیادت کی ہیگروالا آمد

چیئرمین آل ورلڈ گوندل اتحاد چوہدری اطلس گوندل نمبردار اور مرکزی قیادت کی ہیگروالا آمد
منڈی بہاوالدین ( نامہ نگار)تحصیل پھالیہ کے علاقہ ہیگروالا میں آل ورلڈ گوندل اتحاد کے سلسلہ میں ایک کنونشن منعقد ہوا چیئرمین آل ورلڈ گوندل اتحاد چوہدری اطلس گوندل نمبردار اور تنظیم کی مرکزی قیادت کی کنونشن میں آمد کنونشن میں تحصیل پھالیہ کے حوالے سے تنظیم سازی کی گی مقامی گوندل برادری نے چیئرمین اور مرکزی قیادت کو خوش آمدید کہا اور گوندل اتحاد کی قیادت کی خدمات اور اس اتحاد کو مضبوط بنانے کی کوششوں کو سہراہا اور خراج تحسین پیش کیا جبکہ چیئرمین آل ورلڈ گوندل اتحاد اور مرکزی قیادت نے کامیاب کنونشن کی تقریب منعقد کرنے اور تحصیل پھالیہ کے نو منتخب چیئرمین اور وائس چیئرمین آل ورلڈ گوندل اتحاد و دیگر حاضرین کو مبارکباد پیش کی ۔۔۔
آل ورلڈ گوندل اتحاد کے زیر انتظام تحصیل پھالیہ کے علاقہ ہیگروالا میں ایک کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد آل ورلڈ گوندل اتحاد کی تنظیم سازی سمیت مقامی سطح پر گوندل برادری کے متوسط طبقہ کی فلاح و بہبود اور مالی مدد کرنا جیسے اقدامات شامل ہیں کنونشن سے خطاب کرتے ہوۓ آل ورلڈ گوندل اتحاد کے چیئرمین چوہدری اطلس گوندل نمبردار نے کہا کہ اس پلیٹ فارم کا مقصد گوندل برادری کی فلاح و بہبود اور متوسط طبقہ کو خوشحال بنانا ہے خدمت کے اس جذبے کے تحت ہم اس پلیٹ فارم کو مضبوط بنانے کے لیے دن رات کوششوں میں مصروف عمل ہیں تاکہ آل ورلڈ گوندل اتحاد جیسا پلیٹ فارم مضبوط سے مضبوط تر ہو کر گوندل برادری متوسط لوگوں کو خوشحال بناسکے اس موقع پر تنظیم کے مرکزی رہنماوں جن میں چوہدری خضرحیات گوندل چیئرمین منڈی بہاوالدین چوہدری شوکت گوندل دھبیانہ چیئرمین سرگودھا صدر امن کمیٹی حاجی پرویز گوندل چیئرمین آسلام آباد محسن گوندل ایڈوکیٹ مرکزی آرگنائزر احس گوندل چیئرمین فرانس فیصل گوندل ممبر سپریم کونسل عارف گوندل چیئرمین جہلم جی ایم گوندل سعید گوندل جٹیانہ بھی چیئرمین آل ورلڈ گوندل اتحاد کے ہمراہ موجود تھے انھوں نے کنونشن کے بہترین انعقاد اور چیئرمین ۔وائس چیئرمین کے انتخاب پر انھیں مبارکباد پیش کی اور تمام حاضری کا شکریہ ادا کیا کنونشن سے آل ورلڈ گوندل اتحاد کی مرکزی قیادت نے بھی خطاب کیا کنونشن کی کامیابی پر چیئرمین سمیت دیگر قیادت نے بہترین میزبانی کرنے پر تحصیل پھالیہ کے نو منتخب چیئرمین انصر حفیظ گوندل اور سینئر وائس چیئرمین مبشر گوندل کو مبارک باد دی کنونشن کے آخر میں بابا فرید گنج شکر رحمتہ علیہ پاکپتن کے خلیفہ خالد جواد زاہد نے دعا کروائی اور آل ورلڈ گوندل اتحاد تنظیم کے لیے نیک خوہشات کا پیغام دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں