238

سرگودھا گجرات روڈ پر واقع گوندل بار میرج ہال سے ملحقہ نزیر احمد گوندل اور مناظر اقبال گوندل کےگھروں میں گھس کر لاکھوں روپے اور سونا چوری کر کے لے گئے


منڈی بہاوالدین کی تحصیل ملکوال کے علاقہ گوجرہ کا جہاں سے رپورٹ کر رہے ہیں سید معظم نعیم شاہ نمائندہ روزنامہ رٹ نیوز
رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم چوروں نے مین سرگودھا گجرات روڈ پر واقع گوندل بار میرج ہال سے ملحقہ نزیر احمد گوندل اور مناظر اقبال گوندل کےگھروں میں گھس کر لاکھوں روپے اور سونا چوری کر کے لے گئے
تفصیلات کے مطابق نامعلوم چوروں نے مناظر اقبال کے گھر سے 4 تولے سونا ڈیڑھ لاکھ نقدی،100کھیس،4کمبل،گرم کپڑے،کاغزات گاڑی Gli Lef 1171 جبکہ نزیر احمد گوندل کے گھر سے 50 ہزار نقدی،1 تولہ سونا جوسر مشین اور دیگر اشیاء شامل ہیں گوجرہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے فرانزک لیب بھجوا دیے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں