157

زمین ہماری معزز عدالت کا فیصلہ بھی ہمارے حق میں کسی صورت شاہد رضا کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے

زمین ہماری معزز عدالت کا فیصلہ بھی ہمارے حق میں کسی صورت شاہد رضا کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے
کیس اپیل میں ہے اس وقت ہمارے خلاف سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ کرنا توہین عدالت ہے فرخ عباس ملک کھوکھر راجپوت کی میڈیا سے گفتگو
منڈی بہاء ُالدین(نامہ نگار) چورمچائے شور، اوورسیئز فورم کی آڑ میں ہمیں بلیک میل کیاجارہا ہے، زمین کے مالک کل بھی ہم تھے اور آج بھی ہمارے حق میں فیصلہ آیا ہے، نوسربازی کے تمام حربے ناکام ہوئے ہیں، تاریخ گواہ ہے ہمارے خاندان نے ہمیشہ ایمانداری کیساتھ وقت گذارا ہے، ان خیالات کااظہار فرخ عباس ملک قوم کھوکھر راجپوت سکنہ جیہ بیٹے نے تحریری درخواست کے ذریعے بنام محمد یوسف عمرحیات طالب حسین پسران محمد خان وغیرہ 17 افراد ساکن جیہ کے خلاف اپنے وکیل سہیل احمد سندھوکے توساطت سے عدالت میں قانونی نوٹس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوںنے کہا کہ ہمارے خاندان کو سوشل میڈیا پر جملہ ملزمان بدنام کررہے ہیں، محمد یوسف ساتھ ہمارے دیوانی مقدمہ بازی چل رہی ہے جوکہ زیرسماعت ہے یہ لوگ باہمی ملی بھگت اور صلح مشورہ سے فیس پر 30-12-2021 سے مختلف قسم کی پوسٹوں کے ذریعے الزام تراشی کرکے ہماری کردارکشی کررہے ہیں جس سے علاقہ اور برادری کے سامنے ہمیں پریشانی کاسامنا کرناپڑ رہا ہے، عدالت ملزمان کو ہمیں بدنام کرنے سے روکے ، میں ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہوں ہماری دیانتداری اور ایمانداری پورے محکمہ ، علاقہ اور برادری میں مشہورہے، اگر یہ لوگ باز نہ آئے تو ہم قانونی کارروائی کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں