111

ملکوال کو منشیات اور دیگر جرائم سے پاک کر دیں گے ایس ایچ او تھانہ ملک وال انسپکٹر طارق وڑائچ

ملکوال کو منشیات اور دیگر جرائم سے پاک کر دیں گے ایس ایچ او تھانہ ملک وال انسپکٹر طارق وڑائچ
تھانہ میں ٹاوٹوں کا داخلہ بند ہے کسی کی سفارش کی ضرورت میں چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت میں حاضر ہوں
ملکوال (رٹ نیوز ) ملکوال کو دوسرا گھر سمجھتا ہوں اس شہر کے لوگ میرے اپنے ہیں آئی جی پنجاب کے واضع احکامات ہیں کہ سائل کو عزت احترام دیا جائے چئیرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب شہزاد حسن چوہدری کے سوال تھانوں میں سیاسی مداخلت سے آپ کتنے متاثر ہیں کے جواب میں ایس ایچ او انسپیکٹر طارق وڑائچ نے کہا میرے تھانے میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں صحافی برادری کا شکر گزار ہوں کہ ہمشہ جرائم کے خلاف ہمارا ساتھ دیا سب سے گزارش ہے کہ خبر لگانے سے پہلے دونوں سائڈ کا موقف لے کر خبر دی جائے ایڈیٹر انچیف رٹ نیوز شہزاد حسن چوہدری کے ایک سوال کہ آپ پر الزام ہے کہ آپ بہت سخت مزاج ہیں جواب میں ایس ایچ او تھانہ ملکوال نے کہا کہ سخت مزاج نہیں صرف میرٹ کرتا ہوں اور میرٹ کم لوگوں کو چاہیے سب کو فیصلہ اپنے حق میں چاہیے لیکن ڈی پی او صاحب کی ہدایت کی روشنی میں شہریوں کے جان ومال کا تحفظ کرنا ہمارا فرض ہے اور ہم اپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے عوام کے تعاون سے ہی جرائم کا خاتمہ ممکن ہے منشیات فروشوں کو اطلاع برقت دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں