79

منڈی بہاؤالدین: شہر منی لیاری بن گیا۔شہری دن دہاڑے لٹ گیا

منڈی بہاؤالدین: شہر منی لیاری بن گیا۔شہری دن دہاڑے لٹ گیا
صدر بازار موٹا فیقا چوک میں ڈاکو موٹر سائیکل گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہو گئے۔
پولیس حقائق چھپانے میں مصروف
ایس ایچ او تھانہ سٹی گن پوائنٹ کا پرچہ دینے سے انکاری
میڈیا ٹیم کو موقف دینے سے بھی انکار کردیا۔
منڈی بہاؤالدین تفصیلات کے مطابق مرزا ذیشان ساکن مغل پورا صبح 8:20 مورخہ 13 نومبر 2021 کو صدر بازار موٹا فیقا چوک میں سبزی خرید رہا تھا کہ 2 مسلح ڈاکو آگئے اور موٹر سائیکل چھین لیا۔ شہری جب تھانہ سٹی گیا تو بجائے داد رسی کرنے کے ایس ایچ او نے اسکو پریشرائز کیا کہ گن پوائنٹ کیسے ثابت کروگے بس خالی چوری ہی لکھوا دو جس پر شہری واپس بازار آکر اپنی مدد آپ کے تحت ثبوت اکٹھے کرنے لگا۔ جب میڈیا ٹیم نے ایس ایچ او کا موقف لینے کی کوشش کی تو موقف دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او منڈی بہاؤالدین کے پی آر او سے موقف لیں میں کوئی موقف نہیں دونگا۔
مزید تفصیلات کے لیے ویڈیو ملاحظہ کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں