346

صغیر حسین شاہ ایس ایچ او تھانہ سول لائن کی زبردست کاروائی بد نام زمانہ ساجد عرف ساجو سلیم پوریا منشیات سمیت گرفتار

صغیر حسین شاہ ایس ایچ او تھانہ سول لائن کی زبردست کاروائی بد نام زمانہ ساجد عرف ساجو سلیم پوریا منشیات سمیت گرفتار
ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر ڈی ایس پی صدر ملک شبیر اعوان نے بڑے مگرمچھوں کے خلاف کارروائیوں پر عوام کا زبردست الفاظ میں خراج تحسین
منڈی بہاوالدین (یونس گوندل) ضلع منڈی بہاوالدین کی عوام کو اس وقت سب سے زیادہ خطرہ منشیات کی سمگلنگ استعمال اور ذخیرہ اندوزوں سے ہے بڑے بڑے مگر مچھ بڑے بڑے ڈیلر اس شہر میں رہتے ہیں اور ان کی پشت بنائی بڑے بڑے ڈیرے کرتے ہیں‏ساجد عرف ساجو عرصہ دراز سے منشیات فروشی کر رہا ہے اسکا کا طریقہ واردات کچھ اس طرح تھا کہ تھانوں کے ٹاؤٹ اور کچھ بد نام زمانہ پولیس والے اس کے ساتھ ملے ہوئے ہیں ریڈ ہونے سے پہلے اس اطلاع مل جاتی تھی لیکن اب دبنگ دلیر ایس ایچ او سید صغیر حسین شاہ نے اس کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر ثابت کر دیا ہے کہ پولیس میں ایمندار فرض شناس لوگ بھی ہیں بہت جلد رٹ نیوز فرنٹ پیج کی خبر ہوگی ایک اور منشیات کا سمگلر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ہے منشیات کے خلاف کارروائیوں میں سب سے زیادہ ڈی پی او منڈی بہاوالدین اور ڈی ایس پی صدر شبیر اعوان کا کردار بھی قابل تعریف ہے جن کی قیادت میں منشیات کے خلاف کارروائیاں ہو رہی ہیں لوگوں نے منشیات کے اس بڑے سمگلر کو پکڑنے اور آنے والی نسلوں کو منشیات سے بچانے کے لیے اقدامات پر منڈی بہاوالدین پولیس کا شکریہ ادا کیا منشیات کے خلاف یہی سلسلہ جاری رہا تو منڈی بہاوالدین پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم ہوں گے جس سے جرائم کی شرح بھی کم ہو گی عوامی حلقوں نے ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر ڈی ایس پی صدر شبیر اعوان اور ایس ایچ او صغیر حسین شاہ کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی کارکردگی جرات اور ہمت کو سراہا
مزید خبروں کے لیے وزٹ کریں ویب سائٹ رٹ نیوز ڈاٹ پی کے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں