69

ملک تنویر اسلم اعوان نے علاقہ کہون کے گاؤں وعولہ میں کے مکینوں کا گلی کا دیرینہ مسئلہ حل کروادیا

ملک تنویر اسلم اعوان نے وعولہ اقرا کالونی کے مکینوں کا گلی کا دیرینہ مسئلہ حل کروا دیا
بیس لاکھ روپے کی خطیر رقم سے چھے سو فٹ گلی کی تعمیر کا کام مکمل کردیا گیا
چوآسیدن شاہ (بیورو چیف احسن رفیق) شہنشاہ تعمیرات و سابق صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم اعوان نے علاقہ کہون کے گاؤں وعولہ میں اقرا کالونی کے مکینوں کا گلی کا دیرینہ مسئلہ حل کروادیا تفصیلات کے مطابق اقرا کالونی کی مین گلی گزشتہ کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھی جس سے راہگیروں کو سخت مشکلات کا سامنا تھا جسکی ملک تنویر اسلم اعوان کی خصوصی کاوشوں کی بدولت بیس لاکھ روپے کی خطیر رقم سے تعمیر کا کام مکمل کرکے اس مسئلے کو حل کیاگیا،اس موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلیان قصبہ وعولہ سمیت راجہ عدنان بادشاہ پور،حاجی ملک خالد وعولہ،سابقہ امیدوار چیرمین ملک مظہر بنگلہ دوالمیال،سابقہ کونسلر دل شیراز سگھرال دوالمیال،ملک صدا حسین سگھرال دوالمیال،ملک ابرار حسین سگھرال دوالمیال،ملک ادریس دوالمیال،ملک شوکت وسنال اور ملک دلاور وسنال نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں