آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات پر وہاڑی پولیس کے غازیوں کوخراجِ تحسین

وہاڑی : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے ضلع وہاڑی کے کنسٹیبل محمد الیاس کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونے والے غازی ڈکلیئر کر کے ایک تقریب کے دوران غازی میڈل سے نوازا گیا جو کہ اس کی یونیفارم پر لگے گا۔ تقریب کے دوران غازی کے فیملی ممبران کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ قبل ازیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات پر وہاڑی پولیس کے غازیوں کوخراجِ تحسین کرتے ہوئے ان کے نام آئی جی آفس میں فرنٹ وال پر آویزاں کئے گئے جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان نے وہاڑی پولیس کے غازی کانسٹیبل محمد الیاس کی بہادری کے اعتراف پروموشن لسٹ سی ٹو میں درج کر دیا تھا۔ یاد رہے غازی کنسٹیبل محمد الیاس نے سال 2022ء میں ڈاکوؤں کی گرفتاری کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کا مقابلہ کیا اور فائر لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے جس کے اعتراف میں ان کو غازی میڈل سے نوازا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں