134

لوکل گورنمنٹ گجرات کا رجسٹریشن کلرک عرفان اور اسکا اسسٹنٹ محسن سادہ لوح دیہاتیوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف

رپورٹ ( ڈاکٹر اصغر شاکر )
لوکل گورنمنٹ گجرات کا رجسٹریشن کلرک عرفان اور اسکا اسسٹنٹ محسن سادہ لوح دیہاتیوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف
تفصیلات کے مطابق رجسٹریشن کلرک عرفان جو کہ یونین کونسل منجوچک تعینات ہے نے اپنے اسسٹنٹ محسن سے مل کر بیووالی گاؤں کے نوجوان سے تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کی مد میں انیس ہزار روپے ہتھیا لئے کرپشن کے بے تاج بادشاہ سے جب میڈیا کے نمائندگان نے پوچھا تو متاثرہ شخص علی رضا کو علاقہ کے بااثر شخصیات کی دھمکیاں دے کر خاموش رہنے پر مجبور کیا گیا جناب ڈی سی صاحب اور اے ڈی ایل جی صاحب سے گزارش ہے کہ محکمہ سے ایسی کالی بھیڑوں کو فارغ کر کے ایماندار لوگوں کو موقع دیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں