137

28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے آج پاکستان مسلم لیگ نون کی سٹی قیادت کی طرف سے بہت بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا

(گجرات علی بٹ +ڈاکٹر شاکر )28 مئی یوم تکبیر کے حوالے سے آج پاکستان مسلم لیگ نون کی سٹی قیادت کی طرف سے بہت بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا


سابق ایم پی اے اور فرسٹ میئر آف گجرات حاجی ناصر محمود اور امیدوار برائے ایم این اے چوہدری علیم اللہ وڑائچ کی قیادت میں ریلی کا آغاز فوارہ چوک گجرات سے شروع ہو کر اندرون شہر گجرات سے ہوتا ہوا جی ٹی ایس چوک پر اختتام پذیر ہوا
ریلی کے شرکاء پر ہر چوک میں لوگوں نے بڑے پرجوش طریقے سے استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں تمبل چوک پر کاروباری شخصیت عدنان نے ریلی کے شرکاء کا فوجی بینڈ بجا کر اور پاکستانی کرنسی نچھاور کرکے استقبال کیا ریلی کے شرکاء کے لیے گجرات شہر کے لوگوں نے مختلف مقامات پر ٹھنڈے پانی اور مشروبات کا انتظام کیا ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور پاکستان مسلم لیگ نون کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بلند کئے ر یلی کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی گئی سکیورٹی انتظامات کو تھانہ بی ڈویژن کے ایس ایچ او چوہدری مہدی گجر اپنی ٹیم کے ہمراہ فراہم کر رہے تھے ریلی میں شریک مسلم لیگ نون کے رہنماؤں نے یوم تکبیر کے حوالے سے میڈیا کے نمائندگان سے بات کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں