249

گزشتہ روز تھانہ بی ڈویژنSHO مہدی خان گجر نے اپنے اہل کاروں کے ساتھ امن وامان قائم رکھنے کے حوالے سےموتی بازار کا دوری کیا

گزشتہ روز تھانہ بی ڈویژنSHO مہدی خان گجر نے اپنے اہل کاروں کے ساتھ امن وامان قائم رکھنے کے حوالے سےموتی بازار کا دوری کیا۔
گجرات:(علی بٹ+ڈاکٹر اصغر شاکر )
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مہدی خان گجرSHO تھانہ بی ڈویژن نے امن و امان کے حوالے سے موتی بازار کا دورہ کیا۔جبکہ بانی مرکزی انجمن تاجران ملک جاوید اختر اعوان نے خصوصی طور پر ان کےساتھ اس دورے میں شرکت کی۔شایدولہ چوکی انچارج ASI ندیم اسلم گجر ،محرر تھانہ بی ڈویژن محمد زبیر، سید عاصم شاہ،کانسٹیبل محمد آصف، اور ملک قاسم نے اس دورے کے دوران اپنے منصبی فرائض بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ سر انجام دیئے۔مہدی خان گجر ایک با اخلاق اور خوش طبع پولیس آفیسر ہیں۔ وہ موتی بازار کے تاجروں سے ہاتھ ملا ملا کر مصافحہ کرتے رہے اور ان کے کاروبار کے بارے بھی دریافت کیا۔انہوں نے مناہل برائیڈل اور رنگولی فیشن کے چیف ایگزیکٹو سید ھارون شوکت سے بھی ملاقات کی اور ان کے بازار میں امن و امان کے حوالے سے تحفظات دور کروانے کی یقین دہانی کروائی۔ بعد اذاں تاجر برادری نےکہاکہ SHO مہدی خان گجر کی تھانہ بی ڈویژن آمد کے بعد بازار ،گلی محلے الغرض تمام متعلقہ علاقے میں امن وامان مکمل طور پر بحال ہےاور سیکیورٹی کے حوالے سے کہیں بھی کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں کچھ شک نہیں کہ SHO مہدی خان گجر جیسے ایماندار اور خوش اخلاق آفیسرز ہر علاقے میں ہونا ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں