168

مرزا قیصر فاروق ریجنل یونین آف جرنلسٹس سینٹرل پنجاب کے نائب صدر منتخب

پھالیہ( نامہ نگار) مرزا قیصر فاروق ریجنل یونین آف جرنلسٹس سینٹرل پنجاب کے نائب صدر منتخب پریس کلب و الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے عہدیداروں کی طرف سے مبارکباد تفصیلات کے مطابق پورے پاکستان میں علاقائی صحافیوں کی واحد نمائندہ تنظیم ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات میں سینئر صحافی سیکرٹری جنرل پھالیہ پریس کلب رجسٹرڈ مرزا قیصر فاروق کو سینٹرل پنجاب کا نائب صدر منتخب کرلیاگیا ۔ ریجنل یونین آف جرنلسٹس کے مرکزی سیکرٹری جنرل عابد مغل نے سینٹرل پنجاب کے نئے منتخب ہونے والے عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق سینٹرل پنجاب کے صوبائی صدر میاں شاہ عالم بودلہ۔ سیکرٹری جنرل عقیل احمد خاں لودھی سینئر نائب صدر حاجی محمد رمضان نائب صدر مرزا قیصر فاروق جوائنٹ سیکرٹری راناخضرحیات خاں اور سیکرٹری اطلاعات میاں تنویر شہزاد ساحل منتخب۔ پھالیہ پریس کلب رجسٹرڈ اور الیکٹرانک میڈیا ایسو سی ایشن کے عہدیداران اور علاقہ بھر کے معززین کی طرف سے مرزا قیصر فاروق کو ریجنل یونین آف جرنلسٹس سینٹرل پنجاب کا نائب صدر اور دیگر عہدیداران کو منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں