63

پاکستان کی بقاء وسلامتی اور مضبوط دفاع کیلئے ہم پوری قوم پاکستان کے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ریلی شرکاء

*وطن پاکستان امن فورس کی جانب سے سیاست نہیں ریاست بچاؤ ریلی کا انعقاد کیا گیا*
*پاکستان کی بقاء وسلامتی اور مضبوط دفاع کیلئے ہم پوری قوم پاکستان کے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ریلی شرکاء*
کراچی (ظفر عا لم ملک )وطن پاکستان امن فورس کی جانب سے سیاست نہیں ریاست بچاؤ ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی مرکزی سینئر وائس چیئرمین جمع خان بروہی، مرکزی جنرل سیکرٹری جنرل محمد اسلم شيخ، مرکزی رہنماء علی گل مگسی،، اعجاز احمد مینگل،شہری ایکشن کمیٹی کے پریزیڈنٹ حسن علی بروہی نصیب اللہ مگسی ولی داد مگسی اشفاق علی لاشاری، احسان شیخ، ریحان علی اور دیگر کی قیادت میں ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی کوٹو موٹو چوک سے نیشنل پریس کلب پر پہنچ کر پاک افواج کے حق میں نعرے بازی کی اس موقع پر ریلی کے شرکاء پہلے پاکستان امن فورس کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سب سے زیادہ وطن عزیز پیارا ہے ہم ایسی سیاست کو وطن عزیز کے نام پر قربان کریں گے لیکن اپنے وطن پر آنچ نہیں آنے دیں گے، ہم اپنی قوم اور افواج پاکستان کے ساتھ ہر طرح ساتھ ہیں جب بھی کوئی ایسا وقت آیا تو ہم اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہو کر دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں، ہم اعلان کرتے ہیں کہ جو پاک افواج کے خلاف غلط الفاظ استعمال کرینگے تو ہم ان کی زبان حلق سے کھینچ کر نکال دیں گے،ریلی کے شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی ٗشہداء کے ساتھ خراج عقیدت ٗپاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے درج تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں