67

ماہ پارہ صفدر کی خود نوشت ،،،میرا زمانہ میری کہانی،، کی لندن میں پہلی تقریب اجرا

ماہ پارہ صفدر کی خود نوشت ،،،میرا زمانہ میری کہانی،، کی لندن میں پہلی تقریب اجرا


ریڈیو پاکستان، پی ٹی وی اور بی بی سی لندن کی معروف نیوز کاسٹر ماہ پارہ صفدر کی خود نوشت ،،میرا زمانہ میری کہانی،،کی پاکستان کے مختلف شہروں میں ہونے والی تقاریب اجرا کے بعد اب لندن میں پہلی تقریب اجرا اتوار اکیس مئی دوہزار تئیس کو منعقد ہوئی جس میں مختلف چنیدہ افراد نے کتاب اور ماہ پارہ صفدر کی شخصیت کے حوالے سے خطاب کیا
اس تقریب کا اہتمام ادارہ دھنک لندن کی ٹیم اور اس کی روح رواں اور معروف شاعرہ سیدہ کوثر نےنہایت محنت اور جانفشانی سے کیا جس میں بڑی تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی جس میں شہر کے اہم ادیب ،شعرا اور دیگر شعبوں کے لوگ شامل تھے
اس تقریب کی نظامت کے فرائض سیدہ کوثر نے ادا کیئے
تقریب کی صدارت کسی فرد کی بجائے مصنفہ کی کتاب نے کی جو ایک الگ منفرد اور اچھوتا انداز تھا
اس کامیاب تقریب کی دوسری اہم اور منفرد بات کتاب کا اجرا تھا جو برسں بلکہ عشروں کی روایت سے ہٹ کر تھا۔ کتاب کا اجرا ماہ پارہ صفدر کی پانچ سالہ نواسی زینہ زیدی نے کیا جو اس امر کا غماز تھا کہ اس خاندان میں علم کے تسلسل کا سلسلہ تیسری نسل میں منتقل ہو رہا ہے
نہایت نفاست اور سادگی سے سجے ہوئے اسٹیج پر ماہ پارہ صفدر اور سیدہ کوثر تشریف فرما تھیں
تقریب کے پہلے مقرر مصنفہ کے سات سالہ نواسے حسنین رضا زیدی اورگیارہ سالہ عباس رضا زیدی تھے جنہوں نے اپنی نانی کی کتاب پر انہیں مبارکباد دی اور خوشی کا اظہار کیا۔
ماہ پارہ صفدر کے بیٹے محمد صفدر نے کتاب کی تیاری سے اشاعت تک کے مراحل کا ذکر کیا
صداکار یوسف ابراہیم نے کتاب سے ایک اقتباس اپنی خوبصورت آواز میں سنایا جسکے بعد سید شبیر احمد،ساجدہ ہمایوں، ڈاکتڑ مرتضی عدیم ، صفدر ھمدانی اور ماہ پارہ صفدر نے حاضرین سے خطاب کیا۔ بعد ازاں مصنفہ نے حاضر خواتین وحضرات کے سوالات کے جواب دیئے
اختتام پر کتاب کے اجرا کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور حاضرین کی تواضع مفرحات و مشروبات سے گئی
اس کامیاب تقریب کا سارا کریڈٹ دھنک لندن کی ٹیم اور سیدہ کوثر کو جاتا ہے
تقریب کی مفصل رپورٹ جلد پیش کی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں