106

گجرات ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کمرشل مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں مالکان نے خلاف مقدمات درج کروائے

گجرات

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کمرشل مقامات سے ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں مالکان نے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں،سرکاری افسران اپنے اپنے دفاتر اور سرکاری عمارات کی صفائی پر خصوصی توجہ دیں، شہری ڈینگی سرویلنس کے لیے آئی ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، محکمہ صحت ڈینگی ہاٹ سپاٹ کی کٹری نگرانی کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد عابد، سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد اورنگزیب، سی ای او میونسپل کارپوریشن گجرات چوہدری فیاض وڑائچ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت اطہر لطیف، ڈی ایچ اوز ڈاکٹر ایاز ناصر، شاہ اس موقع پر موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ضلع بھر کی محکمہ صحت کی ٹیمیں ڈینگی سرویلنس کی ڈیوٹی سرانجام دے رہی ہیں، ضلع بھر میں ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، کمرشل مقامات انڈسٹریز، شادی ہالز، قبرستانوں، ٹائر شاپس وغیرہ کی خصوصی سرویلنس کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام محکموں کو واضع ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ڈینگی سے بچاؤ کیلئے اپنی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سرانجام دیں،اپنے دفاتر سمیت اردگرد جگہوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں اور شہریوں میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے بھر پور آگاہی مہم چلائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بارشوں کے پیش نظر ڈینگی میں اضافے کا خطرہ ہے، علامات کی ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طورپر معالج سے رابطہ کریں، تمام سرکاری ہسپتال ڈینگی کے لئے مختص وارڈ میں تمام سہولیات کی دستیابی یقینی بنا یا جائے، محکمہ صحت ڈینگی ہاٹ سپاٹ کی نگرانی کریں،میونسپل کارپوریشن اپنے زیر اہتمام علاقوں میں پانی کی نکاسی کا خصوصی انتظام کریں،تالابوں کی کیمیکل ٹریٹمنٹ کی جائے۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک شہریوں سے اپیل کی کہ اپنے گھروں میں صفائی کا خاص خیال رکھیں،گھروں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں،پانی کے برتنوں کو ڈھانپیں اوردروازوں،کھڑکیوں پر جالی کا اہتمام کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں