83

عثمان ڈار کی والدہ میری بہن ہیں، سوچ نہیں سکتا تھا ان کے ساتھ ایسا رویہ ہوگا تفصیلات کے لیے کلک کریں

” اگر عثمان ڈار کی فیملی اجازت دے تو ان کے گھر جا کر معافی مانگنے کو تیار ہوں” خواجہ آصف
سیالکوٹ( آن لائن نیوز ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر عثمان ڈار کی فیملی اجازت دے تو ان کے گھر جا کر معافی مانگنے کو تیار ہوں۔
سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے گھر پولیس کارروائی سے متعلق کہاکہ انتظامیہ اور پولیس نے جو کیا وہ باعث ندامت ہے۔ عثمان ڈار کی والدہ میری بہن ہیں، سوچ نہیں سکتا تھا ان کے ساتھ ایسا رویہ ہوگا، ہماری سیاست میں کہیں بھی انتقام کا لفظ موجود نہیں، ذاتی طور پر شرمندہ ہوں اور جتنی بھی مذمت کی جائے ان چیزوں کی وہ کم ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ جن فیملیز کا تقدس پامال ہوا، میں معافی مانگتاہوں، ذاتیات پر مبنی سیاست نہیں کرتا، اگر ہمارے ساتھ کچھ ہوا ہےتوبھی ہمیں حق نہیں کہ مخالفین کےساتھ اس طرح رویہ رکھاجائے، انتظامیہ اور پولیس کاکچھ نہیں جاتا، میرے لیے باعث شرم ہے، جن خواتین کی عزت پامال ہوئی، ان کے گھروں پر جاکر معافی مانگنے کیلئے تیارہوں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں