62

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضا صفدر کاظمی کی تھانہ پھالیہ میں کھلی کچہری،عوامی مسائل سنے

خبر شامل کرتے ہیں پھالیہ سے ڈاکٹر ارشد سندھو کی رپورٹ کے مطابق
*انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری*
*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضا صفدر کاظمی کی تھانہ پھالیہ میں کھلی کچہری،عوامی مسائل سنے

*
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کم کرنے اور عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کے لئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاوالدین رضا صفدر کاظمی نے تھانہ پھالیہ میں کھلی کچہری لگائی اور عوامی مسائل سنے، کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرنا ، شکایات سننا اور فوری انصاف مہیا کرنا ہے، کھلی کچہری میں علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے، ڈی پی او نے شہریوں کی شکایات سننے کے دوران شکایات کا میرٹ کی بنیاد پر ازالہ کرنے کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر احکامات جاری کئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں