82

چک نمبر 3 کے سوہی برادران کی طرف سے اہل علاقہ کے لیے کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے کمیونٹی سنٹر اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح

۔ ارشد وارثی سے۔منڈی بہاوالدین کے نواحی علاقہ چک نمبر 3 کے سوہی برادران کی طرف سے اہل علاقہ کے لیے کروڑوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے کمیونٹی سنٹر اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح ۔ افتتاحی تقریب میں ضلع بھر سے سیاسی ۔سماجی و مزہبی شخصیات ۔ وکلاء اور صحافیوں کے ساتھ ساتھ تمام مکتبہ فکر کے افراد کی کثیر تعداد میں شرکت۔۔

منڈی بہاوالدین کے نواحی علاقہ چک نمبر 3 کے چوہدری شفقت اقبال نمبردار سوہی ۔ چوہدری شہزاد احمد نمبردار سوہی اور چوہدری ثاقب رحمان نمبردار سوہی برادران اور ان کی فیملی کی طرف اہل علاقہ کے لیے تقریباً ڈھائی کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا کمیونٹی سنٹر اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کے لیے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس ضلع بھر سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی اس موقع پر تقریب کے روح رواں چوہدری ثاقب رحمان نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاں کہ یہ کمیونٹی سنٹر اور واٹر فلٹریشن پلانٹ جس پر زمین چھوڑ کر تقریباً ڈھائی کروڑ روپے لاگت آئی ہے اور منصوبہ پر آنے والے تمام اخراجات سوہی برادران اور فیملی نے کیے ہیں اور آئندہ بھی اس پر ہونے والے تمام اخراجات ہم ہی برداشت کریں گے ۔ جبکہ اس کمیونٹی سنٹر اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کو اہل علاقہ کے لیے کھول دیا گیا اور ہر خاص و عام اس کو استعمال کرسکتا ہے کیونکہ یہ منصوبہ خالصتاً فلاح انسانیت کی نیت سے پایہ تکمیل کو پہنچا ہے۔۔۔ انھوں نے بتایا کہ اس سارے منصوبے کا کنٹرول ہمارے بھائی چوہدری شفقت اقبال نمبراد سوہی کے پاس ہوگا اور سوہی برادران بغیر کسی دنیاوی لالچ کے علاقہ کی عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔ کمیونٹی سنٹر اور واٹر فلٹریشن پلانٹ اک افتتاحی تقریب میں آنے والے مہمانوں کا چوہدری امتل رحمان سوہی ۔ چوہدری شہزاد احمد سوہی۔ چوہدری نبیل احمد سوہی اور چوہدری ثاقب رحمان سوہی نے پرتپاک استقبال کیا ۔ اس افتتاحی تقریب میں حاجی امتیاز احمد ایم این اے ۔ طارق محمود ساہی ایم پی اے۔ممتاز احمد تارڑ ایم این اے۔ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ ایم این اے این اے 82. چوہدری ذکااللہ سوہی صدر ڈی بی اے گجرات۔ چوہدری ضیاء اللہ سوہی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن منڈی بہاوالدین ۔ملک عرفان صفدر بھرتھ ایس ڈی پی او پنڈ دادنخان ۔ملک ندیم احمد تحصیلدار منڈی بہاوالدین ۔دیوان اسد ادریس صدر انجمن تاجران منڈی بہاوالدین ۔ناصر صدیق علوی۔ڈاکٹر فتح محمد کاٹھیا۔ڈاکٹر عباس ناصر تارڑ۔چوہدری فاروق احمد گوندل ایڈووکیٹ ۔میاں افضال جاوید مانگٹ ایڈووکیٹ ۔چوہدری وحید زمان مسرت پیٹرولیم ۔چوہدری محمد اسلم رائیکہ ۔ چوہدری مظہر گوندل گوجرہ ۔ چوہدری جاوید گوندل کاکوآنہ۔ چوہدری ظفر گوندل کاکوآنہ ۔ چوہدری نعیم میکن۔ ملک امتیاز احمد جیا۔ناظم للہ۔ عامر شہزاد رانجھا۔چوہدری ارشد محمود ۔چوہدری شہریار چھموانہ ۔ چوہدری محمد اکرم وڑائچ ۔ چوہدری بشارر وڑائچ ۔ چوہدری ذوالفقار گوندل سوہاوہ ۔ مرزا قیصر فاروق سیکرٹری جنرل پھالیہ پریس کلب ۔ عابد نوید اسلم ۔ صفدر اقبال ورک ۔رانا گلبہار کے ساتھ ساتھ ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ آنے والے مہمانوں کے لئے پر تکلف عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ تقریب کے اختتام پر چوہدری ثاقب رحمان نمبردار سوہی اور برادران کی طرف معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا ۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں